حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی الحشدالشعبی کے شمالی محاذ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانون کی فوجی کارروائیاں مکمل امن و سیکورٹی کے قیام ، داعش دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے اور ان کے اہم خفیہ اڈوں کو تباہ کرنے کا باعث بنی ہیں ۔
الحشدالشعبی کے عہدیدار علی الحسینی نے کہا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے گذشتہ دنوں انٹیلیجنس اور سیکورٹی کارروائیاں انجام دے کر شمالی عراق کو حادثوں سے بچا لیا ۔ علی الحسینی نے مزید کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نہایت کمزور ہو چکا ہے اور عراق کی دیگر سیکورٹی فورسس کی ہم آہنگی سے داعش کے باقی ماندہ عناصر کا بھی پتہ لگا کر ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور عراق سے داعش کا خاتمہ یقینی مراحل طئے کررہا ہے۔
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے بھی داعش کے باقیات کا مقابلہ کرکے ان کا قلع قمع کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرنے کی خبر دی ہے۔
عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے اس ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشتگرد گروہ اور اس کے سرگرداں عناصر موسم گرما اور کورونا پھیلنے کے باعث ملک میں پیدا ہونے والے خاص حالات سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردانہ کارراوئیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
تحسین الخفاجی نے دہشتگردوں کا آسانی سے پتہ لگانے کے لئے تھرمل کیمروں کا استعمال کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیاں داعش کے باقیات کا پتہ لگانے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر رہی ہیں اور وہ جاسوس طیاروں کے ذریعے مزید مشترکہ کارروائیاں انجام دیں گی۔
نودوہزار سترہ میں داعش کی شکست کے باوجود عراق کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں اور گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں ۔
عراق کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق مئی اور جون دوہزار بیس کے دوران عراقی فورسس اور الحشدالشعبی کی کارروائیوں میں داعش کے ساتھ جڑے ہوئے تقریبا چار سو انیس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حوزہ/حشدالشعبی کے جوانون کی فوجی کارروائیاں مکمل امن و سیکورٹی کے قیام ، داعش دہشتگرد گروہ کے باقی ماندہ عناصر کا پیچھا کرنے اور ان کے اہم خفیہ اڈوں کو تباہ کرنے کا باعث بنی ہیں۔
-
حزب اللہ عراق نے حشدالشعبی کی تشکیل سے پہلے گروہ داعش سے جنگ کی، سابق عراقی وزیر اعظم
حوزہ / نورالمالکی نے "البوعیثه"نامی علاقے میں حشد الشعبی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا:یہ اقدام خطرناک خونی جھڑپوں میں تبدیل ہو…
-
شام کے ادلب میں فضائیہ کا ہوائی آپریشن، دہشتگرد سرغنہ"حراس الدین" اور "انصار التوحید" مکمل طور پر تباہ
حوزہ/انٹیلیجنس کی ایک رپورٹ کی مطابق شامی ہوائی حملے کے وقت دہشتگرد کمانڈ سنٹر کے اندر بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیموں کے متعدد سرغنہ بھی موجود…
-
ملی یکجہتی کونسل پاکستان:
پاکستان کا سعودیہ کے دباؤ میں آکر اسرائیل کے ساتھ فوجی مشقیں کرنا قابل افسوس ہے
حوزہ/ اپنے ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل…
-
آیت اللہ سیستانی اور حشدالشعبی عراق کے لئے ایک عظیم نعمت ہیں، رہبر معظم انقلاب
حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ…
-
فالح الفیاض کو حشد الشعبی عراق کا سربراہ مقرر کردیا گیا
حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے حکم کے مطابق فالح الفیاض کو حشد الشعبی فورسز کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کردیا گیا ہے.
-
اکیسویں صدی کی سب سے بڑی فتح؛ قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سے منسوب ہے، مجلس اعلائے اسلامی عراق
حوزہ/ اسلامی سپریم اسمبلی عراق نے موصل کی داعش کے دہشت گرد گروہوں سے آزادی کی تقریب کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرجعیت اور اجتہاد نے عراقیوں کی جانوں…
-
ماہ محرم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کربلا میں سیکیورٹی افسران کا اہم اجلاس
حوزہ/ کربلا آپریشن کمانڈ نے اس شہر میں ایک سیکورٹی میٹنگ کے انعقاد کے بارے میں خبر دی تاکہ محرم کے دنوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف محکموں…
-
آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی توہین،دنیا طلبی کی دلیل
حوزه/انسان کی جہالت اس کے ضمیر کو پست کر دیتی ہے اور وہ دنیا طلبی میں اتنا غرق ہوجاتا ہے کہ حصول دولت کے لئے وہ ایسی گھناؤنی حرکتیں کر بیٹھتا ہے جس کی…
-
حشد الشعبی کا آپریشن کلین اپ جاری، داعش کے 4 سرکردہ دہشتگرد ہلاک
حوزہ/ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ایک خاص فضائی آپریشن کے دوران عراق کے صوبہ دیالیٰ میں 3 سرکردہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
-
کیا مصطفیٰ الکاظمی کھل کر سامنے آگئے ہیں اور امریکہ کے پالے میں چلے گئے ہیں؟
حوزہ/وزیر اعظم کے ماتحت فوجیوں کا عراق کے خود دفاعی دستے کے ایک اڈے پر حملے نے یہ سوال کھڑا کیا ہے کہ کیا مصطفیٰ الکاظمی سامنے آگئے ہیں اور مکمل طور پر…
-
شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے کئی نوجوانوں کو اغوا کر لیا
حوزہ/ شام کے صوبے الرقہ کے شہر الطبقه کے باشندوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں سے وابستہ گروہ نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم…
-
امریکہ حشد الشعبی کو باہمی لڑائی میں الجھانا چاہتا ہے،حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان محمد محی
حوزہ/عراق کی حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف مزاحمت کو عراقی قوم کا حق قرار دیا ہے۔
-
اربعین کے موقع پر 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین کی آمد متوقع: عراقی سیکورٹی اہلکار
حوزہ/ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی کی ہے کہ اس سال 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین عراق آئیں گے۔
-
عراقی وزیر صحت آیندہ ہفتہ محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی حفاظتی ہدایات کا اعلان کریں گے
حوزہ/ عراقی وزیر صحت ، ڈاکٹر حسن التیمی نے کچھ علاقوں میں قرنطینہ کے قیام کا جائزہ لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اگلے ہفتے محرم الحرام…
آپ کا تبصرہ